04 اگست 2016 (21:27)
0

کل جماعتی حریت کانفرنس کی پاکستان شاخ نے جمعرات کے روز اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں بھارت کے خلاف ایک پرامن احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر معصوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔

انہوں نے مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرے لگائے' انہوںنے بھارتی پرچم اور مودی کی تصویر بھی نذر آتش کی۔