اسحاق ڈار نے کہا آئی ایم ایف نے آخری تین سال میں پاکستان کو چھ ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور پاکستان کے درمیان آخری جائزہ اجلاس ختم
04 اگست 2016 (20:32)
0

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور پاکستان کے درمیان بارہواں اور آخری جائزہ اجلاس دبئی میں ختم ہوگیا۔ وزیر خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف نے ٹیکس، توانائی اور مالیاتی شعبوں میں ہماری کارکردگی کو سراہا ہے۔  وفاقی وزیر نے کہا پاکستان نے اس سال جون تک اقتصادی اصلاحات کے بڑے اہداف حاصل کر لیے ہیں۔ انہوں نے کہا آئی ایم ایف نے آخری تین سال میں پاکستان کو چھ ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا پاکستان نے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ، کرنسی کے استحکام اور مقامی قرضوں میں کمی کے اہداف بھی حاصل کر لیے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مجموعی قومی پیداوار کی 5.7فیصد شرح نمو اور سرکاری اداروں میں اصلاحات کا ہدف بھی رواں سال پورا کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا 2018ء تک قومی گرڈ میں دس ہزار میگاواٹ بجلی بھی شامل ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا ٹیکس وصولی کی مد میں 3104ارب کے ہدف کے معاملے میں 3115ارب روپے حاصل ہوئے ہیں۔