ممنون حسین نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا:صدر
04 اگست 2016 (20:16)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے بلوچستان میں اقتصادی اور سماجی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کی سہہ پہر کوئٹہ میں بلوچستان کے گورنرمحمد خان اچکزئی اور وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے گورنر ہائوس میں اُن سے ملاقات کی۔ صدر نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری پر اطمینان کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے ، گوادر کی بندرگاہ، گوادر پورٹ ایکسپریس وے اور گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے نہ صرف صوبے میں اقتصادی ترقی یقینی ہوگی بلکہ اس سے روز گار کے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے۔  صدر نے یقین دلایا کہ حکومت بلوچستان کو دوسرے صوبوں کے برابر لانے کے لیے صوبے میں تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پُر عزم ہے۔
بلوچستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ نے بلوچستان کی ترقی میں گہری دلچسپی لینے پر صدر کا شکریہ ادا کیا۔