سیاحوں کا تعلق برطانیہ، امریکہ ، اسکاٹ لینڈ اور جرمنی سے تھا۔

File photo

افغانستان:شدت پسندوں کے حملوں میں 6 غیر ملکی سیاح زخمی
04 اگست 2016 (19:43)
0

افغانستان کے صوبے ہرات میں جمعرات کے روز نامعلوم شدت پسندوں کے حملوں میں چھ غیر ملکی سیاح زخمی ہوگئے۔ افغان حکام نے بی بی سی کو بتایا کہ بارہ مسافروں کے ایک گروپ پر اُس وقت حملہ کیا گیا جب وہ افغان فوج کے ایک دستے کے ہمراہ ہرات جارہے تھے۔  سیاحوں کا تعلق برطانیہ، امریکہ ، اسکاٹ لینڈ اور جرمنی سے تھا۔