File photo

مقبوضہ کشمیر:پر امن مظاہرین پر طاقت کے استعمال سے 100 سے زائد افراد زخمی
04 اگست 2016 (19:35)
0

مقبوضہ کشمیرمیں جمعرات کے روز بھارتی فورسز کی طرف سے پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔  ہزاروں کی تعداد میں لوگ آج وادی کے تمام دس اضلاع اور کشتواڑمیںکرفیو توڑتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور زبردست بھارت مخالف مظاہرے کئے ۔ مظاہرین بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔

پولیس نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس اور پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا جس کے بعد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔   سرینگر ، شوپیاں، کولگام، اسلام آباد ، پلوامہ اور دیگرعلاقوںمیںآج 27ویں روز بھی کرفیو اور دیگر پابندیوں کا نفاذ برقرار رہا ۔ 

ادھر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں پیلٹ بندوق کے استعمال پر شہریوں کے قتل پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پیلٹ بندوق کا استعمال کی قانون کے نفاذ میں کوئی جگہ نہیں۔