صوبائی وزیر داخلہ سرفراز خان بگٹی نے کہا کہ یہ افراد کوئٹہ میں مختلف بم دھماکوں میں ملوث تھے۔

File photo

کوئٹہ:کالعدم تنظیم کے 6 ارکان گرفتار
04 اگست 2016 (19:30)
0

بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوئٹہ کے علاقوں کلِس Shaboاور مشرقی بائی پاس میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کاروائیوں کے دوران ایک کالعدم تنظیم کے چھ ارکان کو گرفتار کر لیا ۔

جمعرات کے روز کوئٹہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ سرفراز خان بگٹی نے کہا کہ یہ افراد کوئٹہ میں مختلف بم دھماکوں میں ملوث تھے۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے چوبیس گھنٹے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں اور عوام کے تعاون اور حمایت سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔