File photo

پشاور سے پہلی حج پرواز سعودی عرب روانہ
04 اگست 2016 (19:21)
0

دو سو اٹھارہ حاجیوں کو لے کر پشاور سے پہلی حج پرواز جمعرات کی سہ پہر سعودی عرب روانہ ہوئی۔ وزارت حج اور مذہبی امور کے جوائنٹ سیکرٹری نور زمان نے حاجیوں کو رخصت کیا۔

مجموعی طور پر چھبیس ہزار دوسو حاجی اڑتالیس پروازوں کے ذریعے پشاور سے حجاز مقدس جائیں گے۔