شیشے اور حقے کے صحت پر انتہائی مضر اثرات کی وجہ سے یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

file photo

پبلک مقامات میں شیشے اور حقے کے استعمال پر پابندی
04 اگست 2016 (19:12)
0

پنجاب حکومت نے پبلک مقامات میں شیشے اور حقے کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ داخلہ نے سیکشن144 کے تحت پابندی عائد کی ہے جس کا اطلاق ہوٹلوں' ریستورانوں ' پارکوں ' کیفے اور کلبوں پر ہوگا۔

محکمے کا کہنا ہے کہ شیشے اور حقے کے صحت پر انتہائی مضر اثرات کی وجہ سے یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ حکم آئندہ ماہ کی تیس تاریخ تک نافذ العمل رہے گا۔