file photo

بارہ اگست کو آزادی مشاعرہ
04 اگست 2016 (18:16)
0

پاکستان اکادمی ادبیات کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلے میں بارہ اگست کو آزادی مشاعرہ ہوگا۔ اکادمی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو نے بتایا کہ ملک کی آزادی کیلئے ہمارے اکابرین کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کیلئے ایک لیکچر کا بھی اہتمام کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لیکچر پاکستان کی آزادی میں ادیبوں کے کردار کا احاطہ کرے گا اور پاکستان کی ترقی میں ادیبوں کے کردار پر بحث ہوگی۔