وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ حکومت نے نیلم جہلم پن بجلی منصوبے پر بھی کام کی رفتار تیزکر دی ہے۔

file photo

شہباز شریف کاساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے بجلی منصوبے کا دورہ
04 اگست 2016 (18:09)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے جمعرات کے روز ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے بجلی منصوبے کی جگہ کا دورہ کیا اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ چینی ماہرین کا ایک وفد بھی ان کے ہمراہ تھا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ منصوبے کا ساٹھ فیصد کام پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ توقع ہے کہ یہ منصوبہ مقررہ مدت سے پہلے ہی اس سال کے اختتام تک پیداوار شروع کر دے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے نیلم جہلم پن بجلی منصوبے پر بھی کام کی رفتار تیزکر دی ہے۔