آزاد کشمیر کے صدر نے کشمیر میں حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کرنے پر پاکستان کا شکریہ اداکیا۔

file photo

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم کا نوٹس لے:یعقوب
04 اگست 2016 (18:04)
0

آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان نے عالمی برادری پر زور دیاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم کا نوٹس لے۔ وہ جمعرات کے روز کراچی میں قائداعظم کے مزار پر حاضری دینے کے بعد باتیں کررہے تھے۔

آزاد کشمیر کے صدر نے کشمیر میں حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کرنے پر پاکستان کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔