نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے اور عالمی برادری کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے ۔

پاکستان تمام دہشت گردگروپوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کررہاہے: دفتر خارجہ
04 اگست 2016 (15:13)
0

پاکستان نے ایک مرتبہ پھر واضح کیاہے کہ وہ تمام دہشت گردگروپوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کررہاہے ۔ آج دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت دفاع کے پاکستان کوفوجی امد اد نہ دینے کے حوالے سے ردعمل میں کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان اتحادی سپورٹ فنڈ د دونوں ملکوں کے مشترکہ مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے تعاون پر مبنی بہت سے طے شدہ پروگراموں میں سے ایک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی ۔نفیس ذکریا نے کہا کہ سعودی عرب میں مشکلات کا شکار پاکستانیوں کے مسائل تقریباً حل کئے جا چکے ہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے اور عالمی برادری کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے ۔