وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ رواں سال ٹیکس محصولات میں 30فیصد اضافہ ہوا ۔

آئندہ 2سال میں تمام معاشی اہداف حاصل کر لیں گے: اسحاق ڈار
04 اگست 2016 (14:59)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ 2سال میں اپنے تمام معاشی اہداف حاصل کر لیں گے۔دبئی میں آئی ایم ایف کے وفد کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ رواں سال ٹیکس محصولات میں 30فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ 3سال کے دوران ٹیکس محصولات میں 60فیصد اضافہ ہوا ۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف نے ہمارے پروگرام کی حمایت کی ہے۔