پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں' تاجروںاور انجینئرز کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اور ان کا تحفظ کیا جارہا ہے۔

file photo

پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت تمام منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے: شہباز شریف
04 اگست 2016 (12:37)
0

پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت تمام منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے یہ بات لاہور میں پاک چین ثقافتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں' تاجروںاور انجینئرز کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اور ان کا تحفظ کیا جارہا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چین اور دیگر ملکوں کے شہریوں کے تحفظ کے لئے خصوصی محافظ فورس قائم کی گئی ہے۔
انہوں نے چینی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں مزید مشترکہ موقع تلاش کریں۔