منصوبہ ایک ارب ساٹھ کرو ڑ ڈالرز کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا حکومت اور چینی کمپنی کے سرکلر ٹرین سروس کیلئے معاہدے پر دستخط
04 اگست 2016 (11:59)
0

خیبرپختونخوا حکومت اور ایک چینی کمپنی نے صوبے میں سرکلر ٹرین سروس شروع کرنے کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔یہ منصوبہ ایک ارب ساٹھ کرو ڑ ڈالرز کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں پشاور' مردان' نوشہرہ اور چارسدہ کے درمیان سرکلرٹرین اور شٹل سروس شروع کی جائے گی۔بعد میں دوسرے مرحلے میں ٹرین سروس کا دائرہ صوابی تک بڑھایا جائے گا۔