گھروں' گلیوں اور بازاروں کو جھنڈیوں' بینرز اور قومی پرچموں سے سجایا جارہا ہے۔

ملک بھر میں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں جاری
04 اگست 2016 (10:28)
0

ملک بھر میں چودہ اگست کو یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔گھروں' گلیوںاور بازاروں کو جھنڈیوں' بینرز اور قومی پرچموں سے سجایا جارہا ہے۔
مارکیٹوں اور بازاروں میں قومی پرچم اور سبز ٹوپیوں کو فروخت کرنے کیلئے خصوصی سٹالز لگائے گئے ہیں جن پر زبردست جوش و خروش نظر آرہا ہے۔مختلف سیاسی' تعلیمی' سماجی اور ادبی تنظیمیں یوم آزادی منانے کیلئے پروگراموں اور تقریبات کا اہتمام کررہی ہیں۔
ریڈیو پاکستان نے اس موقع پر برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کی تحریک کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔یکم سے چودہ اگست تک ریڈیو پاکستان پر نئے ملی نغمے اور قائد کی آواز کے عنوان سے بابائے قوم کی تقاریر سے اقتباس نشر کیے جارہے ہیں۔