اجلاس کے دوران چار فریقی تعاون اور روابط کے طریقہ کار کا فورم قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پاکستان' چین' افغانستان اور تاجکستان کادہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں پر اتفاق
04 اگست 2016 (10:21)
0

پاکستان ' چین ' افغانستان اور تاجکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے جوخطے کے امن اور استحکام کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔
یہ اتفاق رائے چین کے شہر اُرومچی میں چاروں ملکوں کی فوجی قیادت کے اجلاس میں ہوا۔ اجلاس کے دوران چار فریقی تعاون اور روابط کے طریقہ کار کا فورم قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں چاروں ملکوں کی افواج کی جانب سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف کی گئی کوششوں کی تعریف کی گئی۔اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ فورم انسداد دہشت گردی کی صورتحال کے جائزے' دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے استعداد کار بڑھانے ' خفیہ معلومات کے تبادلے' جرائم کا سراغ لگانے ' مشترکہ مشقیں اور فوجی اہلکاروں کی تربیت کے شعبوں میں روابط پیدا کرے گااوراس سلسلے میں باہمی تعاون کرے گا۔
اس بات پر زور دیا گیا کہ چار ملکی فورم کسی دوسرے ملک یا بین الاقوامی ادارے کے خلاف کام نہیں کرے گا۔