دفترخارجہ کے ترجمان نے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو میں کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دینا چاہیے ۔

file photo

کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے:نفیس ذکریا
04 اگست 2016 (10:55)
0

دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دینا چاہیے جس کا وعدہ بھارتی قیادت اور عالمی برادری نے کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ تمام مسائل پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتاہے۔
ایک سوال کے جواب میں نفیس ذکریا نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کانتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے خطے میں معاشی سرگرمیوں کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔