حریت فورم کی عوام سے بھارتی ایجنسیوں کے عناصر سے خبرداررہنے کی اپیل
04 اگست 2016 (10:51)
0

مقبوضہ کشمیر میں میرواعظ عمر فاروق کی قیادت میں حریت فورم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاجی پروگراموں کو سبوتا ژ کرنے کیلئے بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے جاری تحریک میں خفیہ طریقے سے شامل کیے گئے عناصر سے خبرداررہیں۔

جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے چیئرمین نعیم احمد خان نے بھارتی پولیس کی جانب سے رات کو چھاپے مارنے اور وادی کشمیر میں گرفتاریوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ کسی بھی گھر پر پولیس کے چھاپے کے خلاف شدید احتجاج کریں' تحریک حریت جموں و کشمیر نے سرینگر میں ایک بیان میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف صحرائی اور دیگر حریت رہنمائوں کی نظربندی اور حراست کی بھی مذمت کی۔