رومانیہ کے سفیر نے کہاہے کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان روابط کومزید فروغ حاصل ہوگا۔

پاکستان اور رومانیہ کا دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
04 اگست 2016 (09:48)
0

پاکستان اور رومانیہ کے درمیان مضبوط اقتصادی اور تجارتی روابط قائم ہیں جنہیں آنے والے دنوں میں بھی فروغ حاصل ہوگا۔یہ بات پاکستان میں رومانیہ کے سفیر ایملیان آئیون نے انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد کے زیر اہتمام ''پاک رومانیہ تعلقات'' کے بارے میں ایک مذاکرے کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور رومانیہ نے دفاعی پیداوار اور متعلقہ شعبوں میں دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
ادارے کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین اور سفیر خالد محمود نے اپنے سپاسنامے میں یورپی یونین میں پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلانے میں پاکستان کی حمایت کرنے پر رومانیہ کا شکریہ ادا کیا۔