مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردارمحمد یوسف نے عازمین حج کو رخصت کیا۔

پی آئی اے کی پہلی حج پرواز328 عازمین حج کو لیکر مدینہ منورہ روانہ
04 اگست 2016 (09:40)
0

پی آئی اے کی پہلی حج پرواز تین سواٹھائیس عازمین حج کو لیکر آج صبح اسلام آباد سے سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ روانہ ہوئی۔مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردارمحمد یوسف نے عازمین حج کو رخصت کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے عازمین حج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کو بہترین سہولتوںکی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ انتظامات کیے گئے ہیں۔
ادھر پہلی نجی حج پرواز تین سو بیس مسافروں کو لیکر آج صبح کراچی کے ہوائی اڈے سے سعودی عرب روانہ ہوئی۔ریڈیوپاکستان کے کراچی کے نمائندے نے بتایاہے کہ اس سال اسلام آباد' کراچی' لاہور' پشاور' کوئٹہ ' فیصل آباد' سیالکوٹ ' سکھر' ملتان اور رحیم یار خان سمیت ملک کے دس شہروں سے پی آئی اے کی حج پروازیں چلائی جائیں گی۔