سارک کے رکن ممالک کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور کیاجا رہاہے ۔

سارک وزرائے داخلہ کا اجلاس جاری
04 اگست 2016 (09:37)
0

سارک کے رکن ممالک کے وزرائے داخلہ کا ایک روزہ اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں وزیراعظم نوازشریف بھی شریک ہیں ۔ اجلاس میں سارک کے رکن ممالک کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور کیاجا رہاہے ۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان استقبالیہ خطاب کررہے ہیں ۔

ادھر سیکرٹری داخلہ عارف خان نے کہا ہے کہ سارک ممالک اجتماعی کوششوں سے اپنے مشترکہ مسائل پر قابو پاسکتے ہیں۔اسلام آباد میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رکن ممالک کو داخلی سلامتی' امن و امان اور انسانی سمگلنگ جیسے مسائل کے حل کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔