افریقی ملکوں نے بھارت میں نائیجیریا کے طلبہ پر حملوں کو تعصب پسندی قرار دے دیا
04 اپریل 2017 (10:57)
0

بھارت میں افریقی ملکوں کے سفیروں نے نئی دہلی میں نائیجیریا کے طلباء پرحالیہ حملوں کو غیرملکیوں کے خلاف نفرت اورتعصب پرمبنی اقدامات قراردیاہے۔

افریقہ کے ہیڈ آف مشن نے ایک بیان میں کہاکہ بھارتی حکومت حملے روکنے اور ان کی مذمت کرنے میں ناکام رہی ہے۔
نائیجیریا کے پانچ طلباء پرایک ہجوم نے حملہ کیاتھا جبکہ ایک اورطالبعلم کو دہلی کے قریب Greater Noida کے ایک شاپنگ مال میں ہجوم نے زدوکوب کیاتھا۔