نوازشریف نےکہاہےکہ سیاسی اتفاق رائےکےبعد شروع کئے گئےآپریشن ضرب عضب کے انتہائی شاندار نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔

پاک سعودی عرب دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے :وزیراعظم
04 اپریل 2016 (21:17)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات مشترکہ مذہب اور ثقافت کی مضبوط بنیاد پر قائم ہیں جو مستقبل میں مزید فروغ پائیں گے۔وہ سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج اسلا م آباد میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام سعودی عرب اور خادم الحرمین شریفین کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی اتفاق رائے کے بعد شروع کئے گئے آپریشن ضرب عضب کے انتہائی شاندار نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ دہشت گرد فرار ہورہے ہیں اور آسان اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے اور آج کی پارلیمنٹ زیادہ جمہوری اور آزاد ہے۔اس موقع پر مجلس شوریٰ کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ محمد الشیخ نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوستی کا رشتہ مضبوط ہوگا کیونکہ دونوں ملک علاقائی اور عالمی سطح پر یکساں نقطہ نظر رکھتے ہیں۔