پاکستان ،ترکی کا مختلف شعبو ں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
04 اپریل 2016 (18:08)
0

پاکستان اور ترکی نے آڈٹ ، اکاونٹس اور دیگر شعبوں میں قریبی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
اس بارے میں اتفاق رائے پیر کے روز اسلام آباد میں اکاونٹس کے بارے میں ترک عدالت کے نائب صدر اورمین یاسا کے زیر قیادت وفد اور وزیر خزانہ اسحق ڈار کے درمیان ایک ملاقات کے دوران کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان زندگی کے مختلف شعبوں میں انتہائی خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔