چیف جسٹس انورظہیرجمالی نےکہاہےکہ انصاف کی فراہمی صرف عدلیہ کی ذمہ داری نہیں بلکہ انصاف کے شعبے میں کام کرنے والے تمام اداروں کا مربوط اور اجتماعی فریضہ ہے۔

چیف جسٹس کافوجداری انصاف کےنظام سےمتعلقہ اداروں کی ترقی کالائحہ عمل تیارکرنےپرزور
04 اپریل 2016 (11:27)
0

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان پر زور دیا ہے کہ فوجداری انصاف کے نظام سے متعلقہ اداروں کی ترقی کالائحہ عمل تیار کیا جائے۔وہ فوجداری انصاف کے نظام میں تبدیلی کے موضوع پر اسلام آباد میں ایک کانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کررہے تھے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ انصاف کی فراہمی صرف عدلیہ کی ذمہ داری نہیں بلکہ انصاف کے شعبے میں کام کرنے والے تمام اداروں کا مربوط اور اجتماعی فریضہ ہے۔

انہوں نے انصاف کی صوبائی کمیٹیوں کے قیام کو سراہا۔