Tuesday, 23 April 2024, 08:56:20 pm
پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، تجزیہ کار
December 04, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور مثبت نتائج ظاہر کررہی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تجارتی اور حسابات جاریہ کاخسارہ کم کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

معروف تجزیہ کاروں نے موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک کے اقتصادی اشاریے کو مستحکم کرنے میں کامیاب ہورہی ہے۔

پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں ماہر اقتصادیات ڈاکٹر عابد قیوم سلہری، ڈاکٹر صبور غیور اور ڈاکٹر اعتزاز احمد شامل تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.