Monday, 11 December 2017, 10:13:00 pm
قائداعظم ٹرافی سپرایٹ مرحلہ کراچی اور حیدرآباد میں جاری
December 04, 2017

قائداعظم ٹرافی دوہزارسترہ۔اٹھارہ کا چارروزہ سپرایٹ مرحلہ کراچی اور حیدرآباد میں جاری ہے۔

کراچی میں گروپ ون کے میچوں میں لاہوربلیو150رن چارکھلاڑی آئوٹ اور سوئی ناردرن گیس کی ٹیم294 رن دوکھلاڑی آئوٹ پراپنی پہلی اننگز کا کھیل پیر کودوسرے روز پھر شروع کرینگی۔

حیدرآبادمیں گروپ ٹو کے میچوں میں واپڈا 96رن چھ کھلاڑی آئوٹ اور سوئی سدرن گیس کی ٹیم31رن دوکھلاڑی آئوٹ پراپنی پہلی اننگزکاکھیل پیر کو دوسرے روز پھر شروع کرینگی۔