Wednesday, 20 November 2019, 07:37:38 pm
کرتارپور راہداری کے افتتاح کے سلسلے میں نغمہ جاری
November 04, 2019

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے امن محبت اور مذہبی ہم آہنگی کے پیغام کے ساتھ کرتار پور راہداری کے حوالے سے ایک خصوصی نغمہ جاری کیا ہے۔

انہوں نے ہفتے کی رات اسلام آباد میں نغمہ جاری کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرتار پور راہداری کھولنا وزیراعظم عمران خان کے اقلیتوں کے تحفظ اور آزادی کے وژن پر عملدرآمد ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دنیا بھر کی سکھ برادری کے ارکان کا خیر مقدم کرنے کیلئے ہفتے کے روز کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس نغمے سے ہمارے امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے اعتدال پسند تشخص کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اس نغمے کے اجراء سے دنیا کو بھی اسلام کے حقیقی چہرے کے ساتھ ساتھ ہمارے روشن خیال اور اعتدال پسند ملک ہونے کا پیغام جائے گا۔