Wednesday, 20 November 2019, 08:05:04 pm
گورنر پنجاب کا سکھ وفد کے ہمراہ کرتار پور راہداری کا دورہ
November 04, 2019

پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے سکھ وفد کے ہمراہ پیر کے روز نارووال میں کرتارپور راہداری کا دورہ کیا۔

گورنر نے گردوارہ دربار صاحب میں سونے کی پالکی نصب کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

یہ پالکی بھارت کی سکھ برادری نے کرتارپور گردوارے کیلئے تحفے کے طور پر دی ہے۔

بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس مہینے کی نو تاریخ کو کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح کریں گے جو بابا گرونانک دیو جی کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر سکھ برادری کیلئے شاندار تحفہ ہے۔