Wednesday, 14 November 2018, 10:49:13 pm
پاکستان کو معاشی لحاظ سے مستحکم بنانا وقت کا تقاضا ہے، چودھری سرور
November 04, 2018

خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق احمدغنی نے اتوار کے روز لاہور میں پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ پاکستان کو معاشی لحاظ سے مستحکم بنانا وقت کا تقاضا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں اور چین ہمارا سدا بہار دوست ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔چوہدری محمد سرور نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے دونوں ملکوں کے دورے سے ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ سر چھپانے کا ٹھکانہ لوگوں کو انصاف اور روزگار کی فراہمی اور نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے۔