Tuesday, 13 November 2018, 09:55:58 am
وفاقی وزیر نجکاری،گورنر سندھ کاوزیراعظم پیکیج پر غور
November 04, 2018

نجکاری کے وزیر محمد میاں سومرو نے سندھ کے گورنر عمران اسماعیل سے اتوار کے روزکراچی میں ملاقات کی۔ملاقات میں صوبے میں سرکاری شعبوں کی کارکردگی، کراچی کی ترقی کے حوالے سے وزیراعظم کا پیکج اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ گرین لائن بس منصوبے سمیت وفاقی حکومت کی طرف سے فراہم کئے جانے والے فنڈز سے جاری منصوبوں کی تکمیل سے کراچی کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری آئے گی۔محمد میاں سومرو نے کہا کہ نجی شعبے کی شمولیت سے سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر ہو گی۔