Friday, 19 April 2024, 05:36:24 pm
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بھارتی مظالم کو بھر پور انداز میں اُجاگرکیا ہے، وزیرخارجہ
October 03, 2020

فائل فوٹو 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے کئے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھر پور انداز میں اُجاگر کیا ہے۔

ہفتے کی رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مبصرین اور صحافیوں کو بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہا۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے گزشتہ ایک سال سے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے تاکہ دنیامقبوضہ علاقے میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں نہ جان سکے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں دنیا میں بڑھتے ہوئے اسلام مخالف رجحان پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور مسلمانوں کو خصوصاً بھارت میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کے بارے میں مسلمانوں کے جذبات کو بھی اُجاگر کیا۔اس قسم کی سرگرمیاں پاکستان کے عوام اور امت مسلمہ میں غم و غصہ پیدا کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے تاریخی جامع مسجد کو شہید کیا گیا اور بھارتی عدالت نے تمام ملزمان کو بری کیا ہے وہ قابل مذمت ہے۔اسی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے قومی سلامتی کے بارے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ اس خاموشی کی بنیادی وجہ بڑی طاقتوں کے بھارت کے ساتھ معاشی مفادات ہیں۔بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹراے زیڈ ہلالی نے کہا کہ پوری دنیا افغانستان میں امن و استحکام کیلئے ایک علاقائی فریق کے طور پر پاکستان کے کردار کو سراہا رہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.