Saturday, 20 April 2024, 07:37:50 am
وفاق اور سندھ کی حکومتوں کا کراچی میں لوکل ٹرینوں کو آزمائشی بنیادوں پر چلانے پر اتفاق
October 03, 2020

وفاقی اور سندھ حکومتوں نے آئندہ دوماہ کے دوران کراچی میں بارہ کلومیٹر کی حدود تک لوکل ٹرینز آزمائشی طور پر شروع کرنے اور اگلے مرحلے میں انہیں جدید سرکلر ریلوے نظام کے ساتھ ملانے کے منصوبے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ فیصلہ منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر اور سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے درمیان ہفتے کے روز کراچی میں ایک ملاقات میں کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ جلد شروع کرنے کیلئے سنجیدہ ہے۔وفاقی وزیر اور وزیراعلی نے آئندہ چند ماہ میں لوکل ٹرینز شروع کرنے کے طریقہ کار پربھی تبادلہ خیال کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.