Friday, 29 March 2024, 04:19:33 pm
گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمیشنر نے انتخابی مہم کے دوران سرکاری اداروں کے سربراہان کی تصاویر استعمال کرنے پر پابندی لگادی
October 04, 2020

 فائل فوٹو

 گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے انتخابی مہم کے دوران تشہیر کےلئے آرمی چیف، فوجی افسران، ججوں اور سرکاری اداروں کے سربراہان کے نام اور تصاویر استعمال کرنے پر پابندی لگادی ہے۔

 ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور امیدوار بینرز، پوسٹرز اور پینا فلیکس سمیت تشہیری مواد میں ان تصاویر اور ناموں کے استعمال سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

 گلگت بلتستان میں ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے جو بروز بدھ مکمل ہوجائے گا۔

 گلگت بلتستان اسمبلی کی چوبیس نشستوں پر ووٹنگ کا عمل پندرہ نومبر کو ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.