Wednesday, 25 November 2020, 06:52:47 pm
عالمی خلائی ہفتے کی تقریبات کا آغاز
October 04, 2020

عالمی خلائی ہفتے کی تقریبات کا آغاز آج (اتوار) سے کیا جارہا ہے۔

اس سال ان تقریبات کا موضوع ہے خلائی سیاروں سے انسانی زندگی میں بہتری کوروناوباء کے باعث دنیا بھر میں ان تقریبات کا انعقاد زیادہ تر آن لائن کیا جائیگا۔
پاکستان کا خلائی تحقیق کا قومی ادارہ سپارکو بھی دوہزار پانچ کے بعد سے ہر سال خلائی تقریبات کا ہفتہ منارہا ہے۔
عالمی خلائی ہفتہ ہر سال چار سے دس اکتوبر تک اس واقعے کی یاد میں منایا جاتا ہے جب انیس سوستاون میں آج کے روز زمین سے پہلا خلائی سیارہ Sputnik-I خلا میں چھوڑا گیا اور دس اکتوبر انیس سو سڑسٹھ کو بیرونی خلائی معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.