Friday, 19 April 2024, 01:55:50 pm
تاجربرادری کے حقیقی مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں، حماد اظہر
October 04, 2019

اقتصادی امور کے وزیرحماداظہرنے کہاہے کہ تاجربرادری کے حقیقی مسائل کے حل کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔

نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مختلف شعبوں میں برآمدکنندگان کو گیس اور بجلی کے درپیش مسائل جلدحل کرلئے جائیں گے۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ لوگوں کو ٹیکس سکیموں میں سہولت کی فراہمی کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

Capital Gain ٹیکس کے بارے میں انہوں نے کہاکہ یہ ٹیکس ختم تو نہیں کیاجاسکتا تاہم اس کی شرح میں کمی کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تاجروں کے تحفظات ایک ماہ میں دور کردیئے جائیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.