Friday, 18 October 2019, 10:53:28 am
لائیو سٹاک کے فروغ سے صوبے کو تجارتی مرکز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے،گورنر
October 04, 2019

بلوچستان کے گورنر امان اﷲ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ صوبے میں اقتصادی ترقی اور تجارت کے مواقع کیلئے افزائش حیوانات کے شعبے سے استفادہ کیاجاسکتا ہے۔

وہ جمعہ کے روز بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ میں ویکسینالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی میں جدید علوم کے مرکز کے دورے کے دوران حکام سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ اگر لائیو سٹاک کے فروغ پر بھرپور توجہ دی جائے تو صوبے کو اس کی تجارت کے مرکز میں تبدیل کیاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ لائیو سٹاک کے شعبے میں جدت اور ترقی سے صوبہ خاطر خواہ زرمبادلہ بھی حاصل کرسکتا ہے ۔مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق کیانی نے گورنر کو ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا ۔