Friday, 18 October 2019, 10:56:17 am
حکومت گلگت بلتستان میں عالمی معیار کی یونیورسٹی قائم کرے گی،گنڈا پور
October 04, 2019

امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان میں عالمی معیار کی ایک یونیورسٹی قائم کرے گی۔ جمعہ کے روز سکردو میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت شعبہ تعلیم میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے اور گلگت بلتستان کا کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ سکولوں کو بہترین سہولتوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے کیونکہ تعلیم کی فراہمی اور نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنا تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سکردو کے رہائشی چیف پاکستان اقتصادی راہداری سے بھی مستفید ہونگے۔