Friday, 18 October 2019, 11:40:30 am
چیئرمین ایف بی آر کا15اکتوبر سے ٹیکس اندراج مہم شروع کرنے کا اعلان
October 04, 2019

ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی نے اس ماہ کی پندرہ تاریخ سے ٹیکس مقاصد کیلئے بھرپور اندراج مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تمام صنعتی اور کاروباری صارفین کوٹیکس مقاصد کیلئے اندراج کرنا ضروری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اس مقصد کے لئے ترغیبی طریق کار استعمال کررہا ہے۔