Friday, 29 March 2024, 05:36:48 am
بھارتی عدلیہ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے مظالم نظر انداز کررہی ہے،دی اکانومسٹ
October 04, 2019

 لندن سےشائع ہونےوالے ہفت روزہ دی اکانومسٹ نے کہا ہے کہ بھارتی عدلیہ مقبوضہ کشمیر میں حکومت کےمظالم نظراندازکررہی ہے۔

 اخبار نے اپنے مضمون میں لکھا کہ مقبوضہ  کشمیر کے 70 لاکھ سے زائد عوام چاہتے ہیں کہ عدلیہ کشمیرمیں حکومتی اقدامات کےخلاف دائر درخواستوں پر فوری فیصلے کرے کیونکہ انہیں پانچ اگست سے مشکلات کاسامنا ہے اور وہ مسلسل محاصرے میں ہیں۔

 اکانو مسٹ نے لکھاکہ بی جے پی کی سربراہی میں حکومت نے مقبوضہ علاقے کو ایک کھلے حراستی مرکز میں تبدیل کردیا ہے۔

اکانومسٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے انسداد دہشت گردی کے کالے قوانین کا استعمال کرتے ہوئے سیاستدانوں، تاجروں ،کارکنوں اور صحافیوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کرلیا تاکہ انہیں احتجاج سے روکا جاسکے جبکہ انہیں کسی الزام کے بغیر نامعلوم مقام پر رکھا گیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.