Friday, 29 March 2024, 12:23:52 pm
صحت انصاف کارڈ سے متعلق شہریوں کے مسائل کو پاکستان سیٹیزن پورٹل سے منسلک کردیا گیا
September 04, 2021

پاکستان سٹیزن پورٹل میں صحت انصاف کارڈ کی خصوصی کیٹیگری کا اضافہ کیا گیا ہے جس کا مقصد اس سکیم سے متعلقہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کرنا ہے۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق اس پورٹل کے ذریعے شہری ہسپتالوں میں علاج معالجے سے انکار، سہولیات کے فقدان اور عملے کے رویے سے متعلق براہ ِ راست شکایات درج کرا سکتے ہیں۔اس پورٹل سے علاج معالجے کے اخراجات اور تاخیر سے متعلق معلومات کی کمی کے حوالے سے بھی شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں۔صحت انصاف کارڈ کے پینل پر موجود ہسپتالوں کو درپیش مشکلات سے متعلق شکایات بھی درج کرائی جا سکتی ہیں۔عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے سٹیٹ لائف انشورنس کے اعلیٰ حکام کو خصوصی ڈیش بورڈ بھی الاٹ کئے گئے ہیں۔چیئرمین سٹیٹ لائف عوامی شکایات کا فوری حل یقینی بنائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.