Thursday, 28 March 2024, 11:49:47 pm
آزادجموں و کشمیر کابینہ کی عالمی برادری سے کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کی اپیل
September 04, 2021

آزاد جموں و کشمیر کی کابینہ نے ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سردار عبدالقیوم کی صدارت میں آج مظفر آباد میں ایک اجلاس میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی نماز جنازہ میں اہل خانہ اور کشمیری عوام کی شرکت کی اجازت نہ دینے پر بھارتی حکام کی شدید مذمت کی گئی۔کابینہ نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو عمر بھر تحریک آزادی کشمیر کے لئے خدمات اور قربانیوں پر بھر پور خراج عقیدت بھی پیش کیا۔اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر پختہ موقف اختیار کرنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.