Thursday, 22 October 2020, 02:38:42 pm

مزید خبریں

 
وزیراعلیٰ کی غیر قانونی طور پر جنگلات کی کٹائی روکنے کیلئے سخت کارروائی کی ہدایت
September 04, 2020

فائل فوٹو۔

گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلی میرافضل خان نے غیرقانونی طورپر جنگلات کی کٹائی روکنے کیلئے سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

جمعہ کے روز گلگت میں ایک بریفنگ میں انہوں نے کہاکہ جنگلات کی کٹائی کے ماحول پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوںگے ۔
نگران وزیراعلی نے کہاکہ دس ارب درخت لگانے کا سونامی پروگرام وزیراعظم کا اہم اقدام ہے جس پر گلگت بلتستان میں بھی عملدرآمد کیاجارہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ زمین کاکٹائو روکنے کیلئے دریائوں اورندیوں کے کنارے پودے لگانے چاہئیں۔