Friday, 29 March 2024, 01:30:30 pm
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہتری کےلئےکوشاں ہیں ،ضیا ءاللہ
September 04, 2020

خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی بہتری کےلئے کوشاں ہے۔یہ بات آج وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سائنس  اورانفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاءاللہ بنگش نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

 انہوں نے کہا کہ عوامی اہمیت کے منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جاری منصوبوں کی تفصیلات  روز کے اندر پیش کریں۔ضیا ءاللہ بنگش نے صوبے میں کام کرنے والی ہارڈوئیر اور سافٹ وئیر کمپنیوں کی خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کے ساتھ رجسٹریشن کی بھی منظوری دی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.