Friday, 19 April 2024, 11:31:51 pm
وزیراعلیٰ پنجاب کی متعلقہ محکموں کو ڈینگی وائرس کی روک تھام کےلئے موثر اقدامات کی ہدایت
September 04, 2019

 پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے متعلقہ محکموں کو صوبے میں ڈینگی وائرس کی روک تھام کےلئے موثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

 ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈینگی کنٹرو ل پلان پر موثر عملدرآمد اور اس مرض کے تدارک کےلئے ایک آگاہی مہم شروع کی جانی چاہیے۔

 سردار عثمان بزدار نے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کے لئے بھی فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

 انہوں نے ہسپتالوں کی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ ڈینگی کے مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.