Friday, 07 October 2022, 01:33:10 pm
دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستان کی مردوں کی ہاکی ٹیم نےسکاٹ لینڈ کوہرا دیا
August 04, 2022

برمنگھم میں دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستان کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے سکاٹ لینڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔

 پاکستان کا سیمی فائنل کھیلنے کاا مکان ابھی بھی موجود ہے تاہم  اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کےلئے اسے اپنا آخری پول میچ جیتنے یا کم سے کم برابر کرنے کی ضرورت ہے۔

 پاکستان اپنا آخری پول میچ آج رات آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔