ممتازتجزیہ کاروں نے کہاہے کہ بھارتی مسلح افواج بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ کشمیرمیں مظالم ڈھارہی ہیں۔
رات ریڈیوپاکستان کے خبریں اورحالات حاضرہ کے چینل میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آرٹیکلزتین سوستراورپینتیس اے کی منسوخی بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے خطرناک عزائم کاعکاس ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کوایک دہشت گردچلارہاہے جو گجرات کے قتل عام کاسرغنہ ہے۔انہوں نے دیرینہ مسئلے کے پُرامن حل پرزوردیا۔پروگرام کے شرکاء میں دفاعی تجزیہ کارعبداللہ گل اورریٹائرڈبریگیڈیئرغضنفرعلی اوربین الاقوامی تعلقات کے ماہرین ڈاکٹرخرم اقبال اورڈاکٹرہمابقائی شامل تھے۔