Saturday, 24 August 2019, 05:10:55 pm
تجزیہ کاروں کا کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال پر اظہار تشویش
August 04, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کنٹرول لائن پر بھارت کی طرف سے کلسٹر بارود کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیاہے۔

انہوں نے آج رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جاری وحشیانہ مظالم کا نوٹس لے۔دفاعی تجزیہ کار عبداللہ گل نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی سنگین پامالی کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر خرم اقبال نے کہا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر امریکہ کی ثالثی کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سکیورٹی امور کے ماہر ریٹائرڈ بریگیڈیئر اعجاز اعوان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اضافی فوج تعینات کر کے کشمیریوں کی آواز ہرگز دبا نہیں سکتا۔