Wednesday, 12 August 2020, 11:49:45 am
وزیر صحت پنجاب کی کی صوبے میں کام کرنے والے تمام بلڈبینکس کا معائنہ کرنے کی ہدایت
July 04, 2020

فائل فوٹو

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبے میں کام کرنے والے تمام بلڈبینکس کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ ہدایت ہفتے کے روز لاہور میں پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کو دوبارہ فعال بنانے سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے بلڈ بنکس کی نگرانی کیلئے تمام اضلاع میں مستقل فوکل پرسنز اور ڈسٹرکٹ بلڈ انسپکٹرز کی تعیناتی کی بھی ہدایت کی۔